Success Points Of Business & Life 商売と人生の成功するポイント www.MyMannerOnline.com
人間のガイドブックに基づく 質疑応答コーナー  こちらへクリック

احساس (حصہ اول) مرتب :سیّد کمال حسین رضوی


 ( حرف آغاز)

تمام تعریفیں اللہ واحد کی ہیں جو اپنی خلق پر مہربان و رحیم ہے اور درود و سلام اُس کے آخری نبی و رسول و بندے محمد صلی اللہ علیہ وسلم   پر  جن کے ذریعے ہمیں ہدایت پہنچائ گئی۔ہمیں اس دنیا میں بھیجا گیا،کہ جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے خلق کی ہیں، ان کا صحیح استعمال کرکے ایک وقت مقرر ہ کا جو اس دنیا کا ”ویزہ” ہمیں دیا گیا ہے،اس کو پورا کر لیں۔اور یہ وہ ”ویزہ” ہے جس کے ختم ہونے کا صرف اللہ تعالیٰ ہی کو معلوم ہے،انسان نہ ہی اس میں اضافہ کر سکتا ہے اور نہ ہی وقت سے پہلے جانے کی قوت ہے۔ہم اس دنیا میں رہتے ہیں مگر ہمیں ابھی تک اس کے بارے میں پوری معلومات حاصل نہ ہو سکیں اور ہر روز کوئی نہ کوئی نئی بات معلوم ہوجاتی ہے، مگر پھر بھی تشنہ لب ہی ہیں، اور ایسا لگتا ہے کہ یہ خواہش کبھی پوری نہ ہو سکے گی۔ اور یہ چیز ہمیں بتاتی ہے، کہ یہ دنیا ہم نے نہیں بنائی ، اسی لئے یہ بہت مشکل بات ہے کہ ہم ایسے چیز کو مکمل طور پر سمجھ جائیں ، جس کے ہم صانع یعنی بنانے والے نہیں۔اور اس دنیا میں بھی ایسا ہی ہے کہ اگر کوئی انسان ایک گاڑی ایجاد کرتا ہے، تو اس گاڑی کے پوری معلومات صرف اس ہی کےعلم میں ہیں۔ مثلاً گاڑی کی کسی کمپنی کا انجینئر ایک گاڑی بناتا ہے، تو اس گاڑی کی تمام اچھی اور بری خصوصیات کا علم صرف اس ہی کو معلوم ہوتا ہے۔ اور بنیادی اچھائی اور برائی کے لئے ،یہ انجینئر ایک “گائڈ بک” بنادیتا ہے، تاکہ ہر استعمال کرنے والے کو اتنی سوجھ بوجھ ہوسکے کہ تھوڑی بہت گاڑی میں خرابی ہو تو وہ خود ہی اس کو درست کرسکے۔بعض لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ اگر یہ گاڑی خراب ہوتی ہے تو بجائے اس کے کہ اصل گاڑی بنانے والے کے پاس جائیں، اپنے ہی کسی جاننے والے انجینئر کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جو وقتی طور پر صحیح کردیتا ہے، مگر گارنٹی نہیں دیتا۔ اور گارنٹی اس لئے نہیں د یتا کہ اس کو خود بھی معلوم ہے کہ یہ گارنٹی جس کمپنی  نے گاڑی بنائی ہے، وہی دے سکتی ہے، اور وہ  گاڑی اس نے وقتی طور پر صحیح کردی ہے، اور وہ بھی یہ کہ گاڑی کی کچھ اصلی چیزیں اسی کمپنی سے ہی حاصل کی ہیں، جس نے گاڑی بنائی ہے۔ 
Human Manner Research Academy Japan (Registered 2013)


Videos in posts powered by Youtube channel embed plugin

All Right Reserved. © 2017 - 2014 MyMannerOnline.com (New)