Success Points Of Business & Life 商売と人生の成功するポイント www.MyMannerOnline.com
人間のガイドブックに基づく 質疑応答コーナー  こちらへクリック

احساس (حصہ دوئم) مرتب :سیّد کمال حسین رضوی


 (حصہ دوئم)

   اسی طرح انسان کو بنانے والے نے، انسان کی اندرونی اور بیرونی ، دونوں کی ہر اچھائی اور خرابی کی بنیادی باتوں کو سمجھنے کے لئے “گائڈ بک”بنادی، تاکہ انسان کو پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔

اور یہ بہت انصاف کا فیصلہ ہے، اور اس بات سے بنانے والے کی حکمت کی داد دینی پڑتی ہے، کہ کوئی بھی چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات ، سب کچھ “گائڈ بک”میں لکھ دی ہے، کی نادان یہ نہ کہہ سکے “مجھے معلوم نہ تھا” پس جس نے اس گائڈ بک کو چھوڑ کر، اپنے معاملات کے لئے کوئی دوسری چیز ایجاد کرنے کی کوشش کی، تو وہ ہمیشہ ناکام ہی رہے گا، یہاں تک کہ اصل بنانے والے سے رابطہ قائم نہ کرے۔

اور اس گائڈ بک میں کوئی بات بھی ایسی نہیں جو درج نہ ہو۔ مگر کسی بھی گائڈ بک پڑھنے کے لئے کچھ طریقہ کار ہوتے ہیں، بس وہ طریقہ کار معلوم ہو جا ئیں تو بات جلدی سمجھ میں آجاتی ہے۔جیسا کہ ہم دےکھتے ہیں کہ انسان کی فطرت میں شامل ہے کہ اگر کسی چیز کو منفی سوچ رکھ کر دیکھے گا یاپڑھے گا، تو ان گنت ایسی چیزیں محسوس کرے گا، جن سے اس کا ملاپ نہ ہوتا ہو، مگر اگر مثبت سوچ کر، رجوع کرے گا تو ان گنت ایسی چیزیں حاصل ہوں گی جو اس کی اپنی ذات کے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی مفید ہوں گی۔

یہ اسی طرح ہے کہ اگر کسی شخص سے کچھ ان بن ہو جائے تو فطرتی طور پر، اس شخص کی اچھی چیزیں بھی بْری محسوس ہوتی ہیں۔دوسری طرف اگر کوئی کسی سے پیار کرتا ہے ، تو اس محبوب کی بْری باتیں بھی بھلی محسوس ہوتی ہیں۔ اور یہ سب اچھی اور بْری چیزیں تب محسوس ہوتی ہیں جب کوئی  اپنے آپ کو یا کسی کو جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ پھر یہ بھی انسان کا فطری عمل ہے کہ اگر اْس کو کوئی کسی چیز کی طرف اشارہ نہ  دے تو وہاں نہیں دیکھتا اور نہ ہی اس کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔

ہم راستے پر گاڑی چلاتے ہیں اور سگنل جب لال ہو جاتا ہے تو بغیر کسی کے کہے ہوئے رْک جاتے ہیں، اور جب ہرا ہو جاتا ہے تو بغیر کسی کے کہے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے یہ معلوم ہوا کہ سگنل ایک ایسی نشانی ہے جو ہمیں رْکنے اور آگے بڑھنے کا اشارہ دیتا ہے، اور اگر کوئی اس اشارہ کو نہ سمجھے تو وہ دوسرے گاڑی والے سے ٹکرا کر اپنا یا گاڑی کا ضرور نقصان اْٹھاتا ہے۔ مگر سگنل کے اشارہ کی اہمیت تب ہی معلوم ہوتی ہے جب یہ محسوس ہو کہ سگنل نہ ہوتا تو نہ جانے کتنی جانیں ختم ہوجاتیں۔ اور جب انسان پر یہ بات کھل جاتی ہے کہ سگنل کی اتنی اہمیت ہے کہ یہ ہماری زندگی کا محافظ ہے تو بنانے والے کی طرف نظر چلی جاتی ہے، کہ آخر وہ کس طرح کا ہوگا؟ جس نے اتنی زبردست چیز بنا کر انسانیت کو بچایا۔

اب انسان اپنی طرف رْخ کرے تو ایک عجیب صورت حال نظر آتی ہے، یہ بدن جس پر روح کو سوار کردیا گیا ہے، ان گنت چیزوں سے مالا مال کردیا گیا ہے، کہ ہر چیز اپنی جگہ مکمل کردی گئی ہے کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ انگلیاں پانچ کے بجائے ، چار ہوتیں تو صحیح تھا، یا چھ ہوتیں تو صحیح تھا، مگر اگر ایسا ہوتا ، تو با لکل صحیح نہیں تھا۔ معلوم ہوا کہ یہ پانچ ہی صحیح ہیں۔ اور اسی طرح ہمارے بدن کی نہ معلوم کتنی چیزیں ہیں جو ہم خود بھی نہیں جانتے، جن کی وجہ سے ہم قائم و دائم ہیں۔

پس ان چیزوں کا احساس رکھ کر انسان سمجھے تو معلوم چل جائیگا کہ بدن بنانے والے نے کسی بھی قسم کی کوئی چیز نہیں چھوڑی، جس کےلئے کہا جاسکے، کہ ایسا ہوتا تو صحیح ہوتا۔Human Manner Research Academy Japan (Registered 2013)


Videos in posts powered by Youtube channel embed plugin

All Right Reserved. © 2017 - 2014 MyMannerOnline.com (New)